ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو راحت اور ریلیف پہنچانے جمعیۃ علماء کی تین ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ

بہار میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو راحت اور ریلیف پہنچانے جمعیۃ علماء کی تین ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ

Sun, 27 Aug 2017 03:12:02    S.O. News Service

پٹنہ 26/اگست (ایس او نیوز/پریس ریلیز) جمعیۃ علماء بہار کے ناظم نشر واشاعت انوارالہدیٰ کی ا طلاع کے مطابق جمعیۃ علماء بہار کی مجلس عاملہ کے فیصلے کی روشنی میں راحت وریلیف پہنچانے کے کاموں میں تیزی لانے اور ضرورت مندوں کو ان کی ضرورت کے مطابق ضلعی جمعیۃ کے عہدیداروں کے مشورے سے راحت وریلیف کی تقسیم کا کام انجام دینے کیلئے تینوں زون میں آج ریلیف دستہ جمعیۃ علماء بہار کے ناظم اعلیٰ الحاج حسن احمد قادری نے جھنڈا دکھاکر روانہ کیا۔ کشن گنج، ارریہ، کٹیہار، پورنیہ، سہرسہ، سوپول، مدھے پورہ کے لئے بنائے گئے پہلے زون میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے جناب مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر اور مفتی محمد یوسف قاسمی خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر اورجمعیۃ علماء بہار سے مولانا مسیح الزماں رکن جمعیۃ علماء بہار روانہ ہوئے۔

دربھنگہ، مدھوبنی سیتامڑھی، مظفرپور، شیوہر کے لئے بنائے گئے دوسرے زون میں جمعیت علماء مہاراشٹر کی جانب سے مولانا حافظ مسعود صاحب ناگپوری نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر و صدر جمعیۃ علماء ضلع ناگپور اورحاجی عبدالمالک بکرا صاحب جمعیۃ علماء مالیگاؤں اور جمعیت علماء بہار کی جانب سے مولانامحمد صدر عالم نعمانی صدر جمعیۃ علماء ضلع سیتامڑھی کنوینر روانہ ہوئے ۔ مشرقی ومغربی چمپارن اور گوپال گنج کیلئے بنائے گئے تیسرے زون کیلئے جمعیت علماء مہاراشٹر سے مولانا عبد القیوم قاسمی اور جمعیت علماء بہار کی جانب سے مولانا نذر المبین صاحب امام وخطیب جامع مسجد ڈھاکہ مشرقی چمپارن کو کنوینر اور و مولانا سراج الحق قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع شیوہر و مولانا عامر عرفات قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع مغربی چمپارن روانہ ہوئے ۔یہ حضرات متعلقہ ضلعوں میں جاکر وہاں کے ضلعی جمعیۃ کے صدور و نظماء سے رابطہ قائم کریں گے اور متاثرہ علاقوں میں جس چیز کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے اسے خرید کر ضرورت مندوں میں تقسیم کریں گے۔ تینوں زون کی صوبائی کمیٹی کے باقی ممبران بعد میں اس ریلیف دستہ کے ساتھ شامل ہو جائینگے ۔۔ اس موقعہ پر جمعۃ علماء مہاراشٹر کے ناظم اعلیٰ مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ حضرت مولانا سید ارشد امدنی کے حکم پر جمعیت علماء مہاراشٹر نے ریلیف کی پہلی قسط ہم لوگوں کے ساتھ بہار روانہ کی ہے اور ائندہ کیلئے کوشش کی جارہی ہے کہ صدر جمعیت علماء ہند کی منشا کے مطابق بازآبادکاری کیلئے کوشش کی جائیگی ۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر فیض احمد قادری، مولانا سعد قاسمی، خلق احمد قادری، قاری محب اللہ عرفانی، محمد مشتاق آزاد ، عباس نوری وغیرہ موجود تھے


Share: